Live Updates

بنگلورو :”آئی پی ایل “کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک، 50 زخمی

بدھ 4 جون 2025 21:40

بنگلورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی جیت کے ایک جشن کے دوران کرناٹک کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ 50 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھگدڑ سٹیڈیم کے گیٹ نمبر 3 پر مچی جہاں شائقین آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کا جشن منانے کے لیے جمع تھے ۔ واقعے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق11افراد ہلاک جبکہ پچاس زخمی ہو گئے۔ زخمیوںکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات