بلوچستان کے معدنیات وسائل کی حفاظت نہیں کی گئی تومعاشی حالات مزیدخراب بدامنی اوربدعنوانی میں مزیداضافہ ہوگا،نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 4 جون 2025 22:35

9کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2025ء)نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان زاہداختربلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے معدنیات وسائل کی حفاظت نہیں کی گئی تومعاشی حالات مزیدخراب بدامنی اوربدعنوانی میں مزیداضافہ ہوگااسلام آبادکی طرف لانگ مارچ مسائل کے حل میں مددگارحکمرانوں کوخواب غفلت سے بیدارکریں گے۔بلوچستان دشمنوں کو عوام کی بدحالی پریشانی غربت بے روزگاری نظرنہیں آرہی ان کی بری نظریں معدنیات پرہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے نوجوانوں کے وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہا کہ وسائل معدنیات سے مالامال بلوچستان کے نوجوان احساس محرومی غربت بے روزگاری کا شکارہیں جماعت اسلامی حق دوبلوچستان مہم کے سلسلے میں بہت جلداسلام آبادکی طرف مارچ کریں گے۔

(جاری ہے)

نوجوان اپنے قائدمولاناہدایت الرحمان کی قیادت میں مسائل مشکلات کواجاگروسائل معدنیات کی حفاظت ظلم وجبرلوٹ ماربدعنوانی کے خلاف جدوجہدکررہے ہیں اسلام آباد لانگ مارچ میں بڑی تعدادمیں نوجوان شامل ہوں گے۔

جماعت اسلامی کاشروع کیاگیاحق دوبلوچستان مہم ہرقسم کے مظالم وزیادتیوں کے خلاف اوروفاق مقتدرقوتوں حکومتوں لٹیروں سے حقوق لینے کی جمہوری قومی مہم ہیں اس عوامی انقلابی مہم کی کامیابی اہل بلوچستان کی کامیابی حقوق کی کے حصول کاضامن ہے بلوچستان کے بڑے قومی اجتماعی اہم مسائل لاپتہ افراد,بارڈربندش,بدعنوانی وسائل پردسترس,حقوق سے محرومی اورعوامی نمائندوں کے بجائے فارم47 کے لوگوں کو زبردستی مسلط کرناہے جب تک یہ مسائل حل نہیں ہوں گے بلوچستان ایسی طرح بارودپرکھڑاہوگاجماعت اسلامی بلوچستان کے مسائل کاحل ہے۔