کھلابٹ پولیس نے محلہ دربند گھر کے باہر سے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار، 2 موٹر سائیکل برآمد

جمعرات 5 جون 2025 14:18

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) کھلابٹ پولیس نے محلہ دربند میں گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ موٹر سائیکل سمیت 2 موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ کھلابٹ کی حدود محلہ دربند سے 2 جون 2025ءکو رات کے اوقات میں گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کا واقع رونما ہوا۔

مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 381A/34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان فیصل ولد فقیر محمد اور گل شیر عرف شیری ولد صدیق ساکنان محلہ دربند سیکٹر نمبر4 کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ موٹر سائیکل سمیت مزید ایک موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔