Live Updates

مقبوضہ جموں وکشمیر، مختلف اضلاع میں ’’این آئی اے ‘‘ کے چھاپے

پہلگام آپریشن کے بعد سے اب تک 3ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے

جمعرات 5 جون 2025 14:23

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی ای) نے جمعرات کو متعدد مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے ہمراہ یہ چھاپے پلوامہ، کولگام، شوپیاں، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں مارے ۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس حکام نے کہا ہے چھاپے آزاد ی کے حامی کشمیریوں کے گھروں پر مار ے گئے۔ آخری اطلاعات تک چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔یاد رہے کہ مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف جبر و استبداد کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ بھارتی فورسز اور تحقیقاتی اداروں کی طرف سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ پہلگام آپریشن کے بعد سے اب تک 3ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات