Live Updates

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی ملاقات ، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 5 جون 2025 17:44

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے   بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مشترکہ اقدامات سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی سفارتکاری اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔

بات چیت کے دوران دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مشترکہ اقدامات سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باقاعدہ سٹریٹجک ڈائیلاگ اور تکنیکی تعاون کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں وزیر دفاع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن کے لئے پرعزم ہے اور خاص طور پر دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان کشیدگی نہیں چاہتا، بھارت کا حملہ غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز تھا اور پاکستان نے جواب تحمل اور ذمہ داری سے دیا ۔

بیلاروس کے وزیر دفاع نے پاکستان کی امن، استحکام اور باہمی احترام کی پالیسی کے لئے بیلاروس کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور علاقائی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک ذمہ دار قوم کے طور پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی، دفاعی صنعت میں تعاون اور امن و استحکام کے لئے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم ظاہر کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات