مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پرگاڑی مالکان پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد، دوگاڑیوں کو بند کردیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 5 جون 2025 18:53

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اورنگزیب اور سیکرٹری آرٹی اے واصف یاسین کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر گاڑی مالکان پر50ہزار روپے جرمانہ عائد، دو گاڑیوں کو بند کردیا گیا، مقررہ کرایوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اے سی ساہیوال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے سیکرٹری آرٹی اے واصف یاسین کے ہمراہ بیرون لاری اڈہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مسافروں سے کرایوں بارے معلومات لیں۔ مقررہ کرایوں سے زائد وصول کرنے پر متعدد گاڑیوں کے مالکان کو 50ہزارروپے جرمانہ کیا گیا اور دو گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ انہوں نے مالکان کو ہدایت کی کہ ہر گاڑی میں کرایہ نامے لازمی آویزاں کریں۔ انہوں نے واضع کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے اور اوورچارجنگ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔