Live Updates

کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،ڈاکٹر شام سندر

عوام الناس کا تحفظ وزیراعلی سندھ کا مشن،متاثرہ ہندو خاندان سے اظہار ہمدردی کے لیے ان سے ملنے گھر جاؤں گا،پارلیمانی سیکرٹری

جمعرات 5 جون 2025 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما ، پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے سوشل میڈیا پر سلمان فاروقی نامی شخص کی جانب سے رنچھوڑ لائن کے رہائشی ایک ہندو نوجوان دھیرج پر بہیمانہ تشدد ،گالیاں دینے اور اسکی بہن کی جانب سے ہاتھ جوڑ کر ایسا کرنے سے منع کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کی بروقت کارروائی کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ بااثر لوگوں کا عوام الناس پر بڑھتا ظلم و ستم معاشرے کے لیے ناسور بن چکا ہے سندھ حکومت قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کرے گی ڈاکٹر شام سندر نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے باوجود متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے سندھ حکومت اپنا یہ فرض نبھانا خوب اچھی طرح جانتی ہے وزیراعلی سندھ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کے لیے ان کے گھر جائیں گے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں اس بات کا احساس دلائیں کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے ملزم کو قانون کے مطابق سزا ضرور ملے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات