Live Updates

بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموںوکشمیر میں تلاشی اور غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 5 جون 2025 22:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں اور ایجنسیوں نے مختلف اضلاع میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشیوں کی تازہ لہر شروع کر دی ہے جس سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پلوامہ، کولگام، شوپیاں، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں چھاپے مارے۔

بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

فورسز اہلکاروں نے اس دوران کئی شہریوں کو گرفتار کرکے تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا ۔ یاد رہے کہ قابض بھارتی فورسز نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف جبر و استبداد کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ پہلگام آپریشن کے بعد سے اب تک 3ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔ دریں اثنا انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کل کے مقبوضہ علاقے کے دورے سے قبل علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات