
اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے انتظامات کو موثر اور منظم انداز میں سر انجام دینے کیلئے ایکشن پلان ترتیب دے دیا گیا
جمعرات 5 جون 2025 20:00
(جاری ہے)
چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف سینی ٹیشن نے اسلام آباد میں قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشیں اٹھانے کیلئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اس سلسلے میں شہر کو پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ زون ون میں ایف فائیو، ایف سکس، بلیو ایریا اور سیدپور شامل ہیں۔زون ٹو میں فیصل مسجد، ای سیون، ایف سیون، ایف ایٹ اورجی ایٹ جبکہ زون تھری میں ایف ٹین، ایف الیون، گولڑہ شریف، جی نائن، جی ٹین، جی الیون وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ زون فور میں ایچ ایٹ، ایچ نائن، ایچ ٹین، ایچ الیون، آئی ایٹ، آئی نائن، آئی ٹین، آئی الیون وغیرہ جبکہ زون فائیو میں ہائی وے، ماڈل ویلج ہمک، شہزاد ٹائون، راول ٹائون، مارگلہ ٹائون وغیرہ شامل ہیں۔ زون کو چیف سینٹری انسپکٹر سپروائز کرے گا جبکہ سیکٹر ز میں سینٹری انسپکٹر اور سپروائزر اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ ایکشن پلان کے مطابق سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے عملے کی عید کے دوران چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اورتقریباً 2500 سے زائد عملہ خاکروب، سپروائزری سٹاف اور افسران ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی کر کے شہر کو صاف رکھنے کے فرائض سر انجام دے گا جبکہ 250 سے زائد گاڑیاں، ٹریکٹر ٹرالیاں، گاربیج کمپیکٹر، سکپ لفٹر، ٹرک ڈمپر، فرنٹ لوڈر، شاول اور ڈوزر وغیرہ اس مہم میں شامل ہوں گے۔ قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 55 مختلف مقامات پر 107 سے زائد گڑھے کھودے گئے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات کے مطابق اس عید الاضحیٰ پر اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگ دئیے جائیں گے تاکہ شہری قربان شدہ جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کرسکیں۔ مزید برآں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ قربانی کے جانور جگہ جگہ ذبح کرنے سے گریز کریں اور اجتماعی قربان گاہ کو ترجیح دیں اور جب قربانی کے جانور جہاں ذبح ہوں، ان کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشیں وہیں رکھیں تاکہ عملہ صفائی اس کو فوری طور پر اٹھا کر لے جائے۔ اوجھڑیاں نالوں، جنگلوں وغیرہ میں نہ پھینکیں اور کوڑے دانوں اور گاربیج ٹرالیوں و سکپوں میں بھی نہ ڈالیں۔شہریوں کے عدم تعاون کی صورت میں شہر میں تعفن اور مہلک بیماریاں پھیل سکتی ہیں،خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں جن میں بری امام، بنی گالہ، سوہاں، کھنہ، کرال، ترلائی، علی پور، لہتراڑ روڈ، بہارہ کہو، جھنگی سیداں، ترنول، سنگجانی، سرائے خربوزہ، شاہ اللہ دتہ وغیرہ میں متعلقہ یونین کونسل کے ذریعے صفائی کی سہولیات دی جائیں گی۔ یونین کونسلز نے بھی اپنے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس موقع پر تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تمام پرائیویٹ و کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائیٹیوں کی مینجمنٹ کمیٹیوں سے رابطے میں رہیں اور ان کو پابند کیا جائے وہ آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کریں اور تعاون نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مزید برآں دو ایمرجنسی سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جو سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے مرکزی دفتر واقع جی سکس ون فور اور ٹرانسپورٹ سیکشن واقع فائر ہیڈ کوارٹرز جی سیون فور میں دن رات کام کریں گے جبکہ مرکزی کمپلینٹ سینٹر سیف سٹی کے مرکزی دفتر واقع سیکٹر ایچ الیون میں قائم کیا گیا ہے۔ شہری صفائی کے حوالے سے معاملات یا اوجھڑیاں وغیرہ اٹھوانے کیلئے سینی ٹیشن ہیلپ لائن نمبر 1334 یا 9213908 اور ٹیلی فون 9203216، 9211555 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں شہری واٹس ایپ پیغام (What's App Message) یا ایس ایم ایس(SMS) کے ذریعے نمبر 03355001213 پر اپنے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ شہریوں کے بھرپور تعاون اور دی گئی ہدایات پر عملدرآمد سے ہی ادارہ مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتا ہے اور بروقت صفائی سے شہر کو تعفن و بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
-
اس سال جشن آزادی کو بھرپور اور نہایت جذبہ کے ساتھ یکم سے 14 اگست تک منا رہے ہیں ،سعید غنی
-
حکومت سندھ صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،شرجیل انعام میمن
-
حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری
-
راجن پور،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125 سال میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
-
سزاؤں کیخلاف اپیل کریں گے مگر 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کا سب کو پتا ہے، سلمان اکرم راجا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.