Live Updates

مسلم لیگ ملکی سیاست میں بھرپور کردار کے لیے تیار ہے،ڈاکٹر محمد امجد

قائدین کا دورہ لاہور نہایت اہمیت کا حامل تھا،پارٹی قائدین عید کے بعد ملک گیر دورہ کریں گے، مصطفی ملک پارٹی سربراہ، چوہدری شافع حسین،گورنر پنجاب سے ملاقاتیں، مسلم لیگ لاہور کا استقبالیہ شاندار رہا، رضوان صادق

جمعرات 5 جون 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم لیگ ملکی سیاست میں بھرپور کردار کے لیے تیار ہے جبکہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان مصطفی ملک نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین کا دورہ لاہور نہایت اہمیت کا حامل تھا،پارٹی قائدین عید کے بعد ملک گیر دورہ کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماؤں نے جمعرات کے روز مسلم لیگ ہائوس میں معروف بزنس ویمن کرن خان اور تحریک انصاف کی راہنماء طاہرہ نعمت کے پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دونوں خواتین نے چوہدری شجاعت حسین کی ملکی خدمات سے متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت اختیار کی، تقریب سے پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رحیم اعوان،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات انیلہ ایاز چوہدری، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف مغل صدر ،فیڈرل کیپیٹل رضوان صادق خان،جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر،پیر سید چراغ الدین شاہ ،سید اصف حمدانی،ماریہ اعظم سمیت دیگر عہدے داروں نے خطاب کیا،،پارٹی کے مرکزی چیف ارگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ دونوں خواتین کی شمولیت سے ڈی کو تقویت ملے گی مسلم لیگ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان غلام مصطفی ملک نے کہا کہ پارٹی قائدین بشمول چودری سالک حسین چیف ارگنائزر ڈاکٹر امجد، سیکرٹری جنرل طارق حسن ملک گیر دورہ کریں گے ، مسلم لیگ کے صوبائی صدر رضوان صادق خان نے کہا کہ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری شافع حسین،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقاتیں مفید رہیں، ، مسلم لیگ لاہور کا استقبالیہ شاندار رہا،اس طرح کے پروگراموں سے پارٹی کو مزید متحرک کیا جاسکتا ہے،ہم سب کو مل پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنانا ہوگا
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات