Live Updates

علما و مشائخ معاشرہ کی آنکھ اور کان ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودھا

انشاللہ ہم محرم الحرام میں مکمل اتحاد و اتفاق سے سرگودھا کو امن کا گہوارہ بنائیں گے

جمعہ 6 جون 2025 12:03

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر نے کہاکہ علما و مشائخ معاشرہ کی آنکھ اور کان ہیں جن کو اللہ تعالی نے جو مقام وہ ممبر و مہراب کے زریعے مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کے لئے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے انشاللہ ہم محرم الحرام میں مکمل اتحاد و اتفاق سے سرگودھا کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

زرائع کے مطابق اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے علما و مشائخ وفد میں قاری عبدالوحید، قاضی نگاہ مصطفے چشتی، ملک ضیا الحق،شیخ سعید اختر کوہلی،مولانا عمر فاروق،میاں طاہر محمود، شیخ نعیم طاہر اور میاں محمد رضا،طاہر نوید چوہدری ودیگر نے عیدالاضحی کے ایام اور محرم الحرام میں امن وامان کے قیام اور مکمل رواداری کے لئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر اور ہیڈ کوارٹر ماجد بن احمد سے ملاقات کر کے انہیں کے سرگودھا میں تقرر پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے عیدالاضحی اور محرم الحرام میں قیام امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنے انتظامیہ سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سرگودھا ہماراشہر ہے اور اس کا امن ہمیں اپنے جانوں سے زیادہ عزیز ہے اس لئے ہم دفاع وطن بھی افواج پاکستان اور اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات