Live Updates

پاکستان کو ماحولیاتی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں ،ملک امین اسلم

جمعہ 6 جون 2025 15:18

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) سابق وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے معروف ماہر اور سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی امور ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے 2047 تک اپنے ترقیاتی ماڈل کو تبدیل نہ کیا تو ماحولیاتی تباہی ناقابلِ واپسی ہو جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا کر رہے ہیں، اور ہر گزرتے سال کے ساتھ خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ ترقیاتی پالیسیاں "بزنس ایز یوژول" ماڈل پر مبنی ہیں جو کہ ایک خطرناک رجحان ہے۔

(جاری ہے)

اگر ہم نے اپنے طرزِ ترقی کو نہیں بدلا تو 2047 تک ہم ایک ماحولیاتی بحران کے وسط میں ہوں گے۔ ہمیں فوری طور پر پائیدار اور گرین اکنامی ماڈل کی طرف جانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ایسا کلائمیٹ ایکشن پلان درکار ہے جو نہ صرف موسمیاتی خطرات کو کم کرے بلکہ نوجوان نسل کو ماحول دوست اقدامات میں شامل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تحفظ اب صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکا ہے۔

ملک امین اسلم نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک، خصوصاً پاکستان، کی مالی اور تکنیکی مدد کرے تاکہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھا سکیں۔اہم نکات بزنس ایز یوژول ماڈل ترک کرنا ناگزیرنوجوان نسل کو ماحولیات کا سپاہی بنانا ہوگاگرین اکنامی پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہےعالمی برادری سے کلائمیٹ جسٹس سے بھی مطالبہ کیا۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات