نوابشاہ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں

جمعہ 6 جون 2025 15:52

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) نواب شاہ، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہارون جمالی نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 21 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ متعدد مسافروں سے لیا گیا زائد کرایہ 19 ہزار 5 سو روپے واپس کروایا گیا۔ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔