Live Updates

وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کیلئے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز

جمعہ 6 جون 2025 16:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے 6کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنیکی تجویز ہے جبکہ منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی تعمیرکے لیے 13 کروڑ 27 لاکھ روپے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

شہید ملت بلڈنگ میں لفٹوں کی بحالی و تبدیلی کیلئی5 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطا بق اس منصوبے پر 30 جون 2025 تک 18 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات