عید الاضحی سنت ابراہیمی کا قربانی کا درس دینے کے ساتھ جزبہ قربانی اور امت مسلمہ کے لئے ایک سبق ہے،شہنیلہ خانزادہ

جمعہ 6 جون 2025 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما واے آئی ایم کی سرپرست اعلی شہنیلہ خانزادہ نے عید الاضحی کے موقع پر امت مسلمہ اور پاکستانی مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی سنت ابراہیمی کا قربانی کا درس دینے کے ساتھ جزبہ قربانی اور امت مسلمہ کے لئے ایک سبق ہے۔ مسلمان غزہ میں ہوں ، کشمیر ، انڈیا یا پاکستان میں جزبہ قربانی اور ملک و دین کی حفاظت کے لئے شہادتیں قبول کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ مسلمانوں کو ہر جگہ فتح نصیب عطا فرمائے۔ پاکستان کی افواج ہمیشہ فتح حاصل کریں۔ پاکستان اسلامی ممالک کے لئے مشعل راہ ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو اسوقت پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑ رہے ہیں ۔ پاکستان کو عالمی سطح پر عہدے ملنا عید الاضحی کا تحفہ اور پاکستان کی بہترین سفارت کاری ہے۔ بلاول بھٹو کی ذہانت پاکستان کے عظیم مقصد کے لئے سرمایہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ پوری قوم عید میں غزہ ، کشمیر اور پاکستانی غریب عوام کو یاد رکھے اور انکو قربانی کا گوشت دے کر داد رسی کریں ۔