Live Updates

چھتیس گڑھ، بھارتی فورسز کے ہاتھوں قبائلی رہنما قتل

جمعہ 6 جون 2025 20:20

بیجاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیراقتدار ریاست چھتیس گڑھ میں ایک قبائلی رہنما کو قتل کر دیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبائلی رہنما گوتم عرف سدھاکر کو بھارتی فورسز نے ریاست کے ضلع بیجاپور میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران قتل کیا۔

(جاری ہے)

بستر رینج میں تعینات ایک سینئر پولیس اہلکار نے میڈیاکو بتایا ہیکہ قبائلی رہنما گوتم، کوجو ما نوازباغیوں کی سینٹرل کمیٹی کا رکن تھابھارتی فورسز نے اندراوتی نیشنل پارک کے جنگل کے علاقے میں ایک آپریشن کے دوران قتل کیا۔

اس سے قبل بھارتی فورسز نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-ماسٹ کے جنرل سکریٹری نمبالا کیشو را عرف بسواراجو کو بستر کے علاقے میں ہلاک کر دیاتھا۔واضح رہے کہ نکسل علیحدگی پسند بھارت سے آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات