Live Updates

علماء ومشائخ ممبر و محراب کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی وامن و امان کے لئے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں، اے ڈی سی جی

جمعہ 6 جون 2025 21:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا محمد ابوبکر نے کہا کہ علما و مشائخ معاشرہ کی آنکھ اور کان ہیں، وہ ممبر و محراب کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کے لئے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں، انکی خدمات قابل ستائش ہیں، انشاللہ ہم مکمل اتحاد و اتفاق سے سرگودھا کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء ومشائخ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ علما و مشائخ کے وفد میں قاری عبدالوحید، قاضی نگاہ مصطفے چشتی، ملک ضیا الحق،شیخ سعید اختر کوہلی،مولانا عمر فاروق،میاں طاہر محمود ، شیخ نعیم طاہر اور میاں محمد رضا،طاہر نوید چوہدری ودیگر شامل تھے جنہوں عید الا ضحیٰ کے ایام اور محرم الحرام میں امن وامان کے قیام اور مکمل رواداری کے لئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ماجد بن احمد سے ملاقات کر کے انہیں کے سرگودھا میں تقرر پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد نے عیدالا ضحی اور محرم الحرام میں قیام امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنے انتظامیہ سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سرگودھا ہماراشہر ہے اور اس کا امن ہمیں اپنے جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،اس لئے ہم دفاع وطن بھی افواج پاکستان اور اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات