Live Updates

عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران گرمی کی شدید لہر ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

جمعہ 6 جون 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کے تحت 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ جنوبی علاقوں (بالائی /وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں) میں 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی (شام /رات) کے اوقات میں بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 48، دادو 47 اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات