Live Updates

عید الاضحیٰ کا یہ پرمسرت دن ہمیں قربانی، محبت، اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی

ہفتہ 7 جون 2025 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پوری قوم کو عید الاضحیٰ کی خوشیوں کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کا یہ پرمسرت دن ہمیں قربانی، محبت، اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے،اللہ کی رضا کی خاطر کی جانے والی قربانیوں سے ہمارے دلوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوتا ہے، جو ہمیں ایک دوسرے کے قریب لے آتا ہے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں ودفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے،عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فیصد رعایت فراہم کی گئی ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ہزاروں مسافروں نے اپنے عزیزوں سے ملنے کے لیے اس رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کا دن انسانیت کی خدمت، قوم کے اجتماعی مفاد اور بہتر معاشرتی تعلقات کا پیغام دیتا ہے،اس عظیم دن پر ہمیں اپنے بہادر فوجیوں کو یاد کرنا چاہیے جنہوں نے وطن کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں ،ان کی قربانیاں ہمیں اپنی آزادی اور سلامتی کا احساس دلاتی ہیں۔۔وفاقی وزیرریلوے نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ مسلمانوں کے لیے قربانی کے ذریعے اپنے رب کے قریب پہنچنے کا ایک مقدس موقع ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقعے پے پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور فلاح کے لیے دعا بھی کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات