سری نگر میں ایک مزدورمردہ پایا گیا،سڑک حادثات میں 2افراد جانبحق

ہفتہ 7 جون 2025 15:30

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں ایک غیر مقامی مزدور مردہ پایا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پنجاب کا رہائشی ایک غیر کشمیری بنٹی ماسی ضلع کے علاقے نٹی پورہ میں اپنی کرائے کی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا۔

(جاری ہے)

وہ بڑھئی کا کام کرتاتھا۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے رپورٹ درج کر لی ہے۔دریں اثنا ضلع پلوامہ کے علاقے پنگلینا میں ایک سرک حادثے میں ایک شخص جان بحق جبکہ ایک اورزخمی ہو گیا۔سری نگر کے نہرو پارک کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ دانش احمد شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔