Live Updates

ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کیا جائے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا پیغام

ہفتہ 7 جون 2025 20:10

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عیدالاضحیٰ کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں پوری پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کا بنیادی فلسفہ قربانی، ایثار و خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کرنا ہے۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر جس قدر ممکن ہوسکے محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہئے۔

قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک اخلاقی سربلندی اور پائیدار ترقی حاصل نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار و قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مشکل حالات میں ہمیں جذبہ ایثاروقربانی، اخوت و بھائی چارہ، مذہبی رواداری، امن و آشتی اور پیار و محبت کی پرچار اور اِن پر عمل کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ہمیں تمام تر تعصبات اور نفرتوں کو ترک کر کے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان اور گلگت بلتستان کو خوشحال، ترقی یافتہ اور امن کا گہوارہ بنائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات