
شہر قائد میں بھی ہفتہ کو عید الاضحی کا پہلا دن مذہبی جو ش و جذبہ سے منایا گیا
ہفتہ 7 جون 2025 22:20
(جاری ہے)
نماز عید کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کئے جن میں بکریاں، دنبے، بیل اور اونٹ وغیرہ شامل تھے۔
بعد ازاں شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستان کا رخ بھی کیا جہاں انہوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔قربانی کے بعد عزیز و اقارب اور غرباءمیں لوگوں نے قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا۔اس موقع پر بلدیاتی اداروں نے آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کئے تھے۔عید کے پہلے دن لوگوں نے بڑی تعداد میں ساحل سمندر، تفریحی مقامات کا رخ بھی کیا جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔گورنرہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہاﺅس میں عیدالاضحی کے پہلے روز قربانی کی گئ۔گورنرہاﺅس میں اونٹ، بیل اور بکروں کی قربانی کی گئی۔گورنرسندھ کی ہدایت پر قربانی کا گوشت مستحقین اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔واضح رہے کہ گورنرسندھ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ایڈیشنل آئی جی پی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں پر عید کے حوالے سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں مجموعی طورپر 15 ہزار 743 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔نماز کے موقع پر ایسٹ زون میں 4,091 اہلکار، ساوتھ زون میں 4,187 اہلکار اور ویسٹ زون میں 3,484 اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ شہر بھر میں قربانی کی کھالوں کے کلیکشن پوائنٹس اور حساس مقامات پر 3,981 افسران و جوان عید کے تین دن ڈیوٹی سر انجام دینگے۔سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں 5,105 پیکٹس، 590 پولیس موبائلز اور 1,340 موٹر سائیکلیں بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کی گئیں تاکہ گشت اور رسپانس کے عمل کو موثر بنایا جاسکے۔کراچی پولیس چیف نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیںمزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.