
راولپنڈی میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
ہفتہ 7 جون 2025 22:20
(جاری ہے)
خطبہ عید کے دوران دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور پاک فوج کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے بکروں، دنبوں، بیلوں اور اونٹوں کی قربانی کی۔
مختلف دینی و فلاحی اداروں نے اجتماعی قربانی کا انتظام کیا جبکہ کئی علاقوں میں اجتماعی قربان گاہیں قائم کی گئیں۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر افسران نے عید کی نماز پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کی جامع مسجد میں ادا کی۔ اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد، ملکی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز کے بعد آر پی او، سی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پولیس افسران و اہلکاروں سے عید ملی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ کانسٹیبل الطاف حسین شہید میس میں پولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی کھانے کا انتظام بھی کیا گیا جس میں اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے۔ نماز عید کے اجتماعات کے لیے 2700 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ 604 مساجد، 62 کھلے مقامات اور 72 امام بارگاہوں پر خصوصی سکیورٹی فراہم کی گئی۔ آر پی او اور سی پی او نے بہترین سکیورٹی اقدامات پر پولیس فورس کو سراہا۔ سی پی او خالد ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔جس کے لیے پولیس فورس چوبیس گھنٹے متحرک ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہیں اور شہریوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے متحرک رہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور باقیات کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔ صفائی کا عملہ شہر بھر میں متحرک رہا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ عوام نے حکومتی اداروں، سیکیورٹی فورسز، صفائی عملے اور امدادی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عید کے پر امن انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ راولپنڈی میں عیدالاضحی نہایت پر امن، مذہبی جوش و جذبے اور مثالی انتظامات کے ساتھ منائی گئی۔ عوامی، دینی، سکیورٹی اور انتظامی سطح پر بہترین ہم آہنگی دیکھنے میں آئی۔مزید قومی خبریں
-
ثابت کریں روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہے ،عظمیٰ بخاری کا فواد چودھری کو چیلنج
-
گورنر فیصل کریم کنڈی کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر پشاور پولیس لائن کا دورہ
-
طبی عملے کو صرف تین ہفتوں کی چھٹی ملے گی‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
مسجد الاقصی کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے‘ طاہر اشرفی
-
شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے، کبھی فراموش نہیں کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
وزیر اعلیٰ نے تعیناتیوں کے لئے پولیس افسروں کے انٹرویوز کئے
-
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا فوری نوٹس لے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے، وادی سے بھارتی قبضہ ختم کروانے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
گست کو پاکستان کی تاریخ کا س ب سے کنسرٹ منعقد ہوگا ،سعید غنی
-
خواتین معاشرتی و ملکی ترقی میں برابر کی شراکتدار ہیں، فیصل کنڈی
-
گورنر خیبرپختونخوا کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر پشاور پولیس لائن کادورہ، شہدائے پولیس کی یادگار پر حاضری دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.