
سابق کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ماڈرن ایج سکول ایبٹ آباد میں تقریب
اتوار 8 جون 2025 14:20
(جاری ہے)
بطور ڈپٹی کمشنر، کمشنر ہزارہ اور سیکریٹری بلدیات انہوں نے جس جانفشانی، دیانتداری اور لگن سے فرائض سرانجام دیئے وہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک مشعل راہ ہیں۔
معروف شاعر احمد ریاض نے سید ظہیرالاسلام کی شخصیت اور خدمات پر مبنی ایک خوبصورت اور پ±رتاثیر نظم پیش کی جسے شرکاءنے بے حد سراہا۔ سپورٹس مین محمد توفیق نے کہا کہ سید ظہیرالاسلام جیسے سچے، ایماندار اور عوام دوست افسر خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی میں ایک مثال کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی زندگی اور خدمات پر ایک جامع کتاب لکھی جانی چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو رہنمائی مل سکے۔ میجر (ر) امان اﷲ نے کہا کہ سید ظہیرالاسلام کی خدمات کا اعتراف صرف لمحوں یا گھنٹوں میں نہیں کیا جا سکتا بلکہ ان کی زندگی کا ہر پہلو تحقیق اور خراج تحسین کا متقاضی ہے۔ معزز مہمانِ اعزاز اقبال قریشی نے کہا کہ شاہ صاحب کے دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے رہے، ہر سائل کو عزت اور ہر فریادی کو تسلی ملی، اب جب وہ صوبائی محتسب کے منصب پر فائز ہونے جا رہے ہیں تو عوام کی خدمت کے نئے باب رقم ہوں گے۔ آخر میں مہمان خصوصی سید ظہیرالاسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری زندگی کا مقصد ہمیشہ مظلوم کی فریاد سن کر اسے سہارا دینا رہا ہے، موصوف نے کبھی دولت کو فوقیت نہیں دی بلکہ وطن سے وفاداری اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا، آج میرا عزم ہے کہ جس عہدے پر بھی رہوں اپنی مٹی، اپنے صوبہ اور بالخصوص ہزارہ کے عوام کی خدمت مزید جوش و جذبہ سے کروں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کئی چیلنجز سے دوچار ہے مگر بحیثیت قوم ہم اﷲ کے فضل و کرم سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، آیئے اپنے آس پاس نظر ڈالیں، کسی کو ہماری مدد کی ضرورت ہے تو آگے بڑھیں، محبتیں بانٹیں، خوشیاں پھیلائیں، یہی اصل خدمت ہے۔ تقریب کے اختتامی لمحات میں معزز مہمانان گرامی میں ماڈرن ایج کی طرف سے تحائف پیش کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
کے ایم سی گریڈ 18 کی خاتون افسر کی سابق ڈرائیور شوہر کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میںسیلاب کے باعث میں 83 سرکاری اسکول تباہ ہوگئے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.