Live Updates

امام الحق کی سرفراز کو پرینک کال، سابق کپتان کے جواب پر مداح ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ

لائن ملتے ہی سرفراز احمد نے خیریت دریافت کی مگرامام الحق نے اچانک کہا کہ بڑا افسوس ہوا سیفی بھائی

پیر 9 جون 2025 12:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پرینک فون کال کی تاہم اس کے بعد جو ہوا اس نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے پروگرام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ بیٹر امام الحق بطور مہمان شریک ہوئے، ایک سیگمنٹ کے دوران انھوں نے اپنے سابق قائد سرفراز احمد کو کال ملائی، لائن ملتے ہی سرفراز احمد نے کال پر ان سے خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران امام الحق نے اچانک کہا کہ بڑا افسوس ہوا سیفی بھائی، آگے سے سرفراز احمد نے حیران ہو کر پوچھا کے کس چیز کا افسوس ہوا تاہم چئمپئنزٹرافی فاتح کپتان کو امام الحق نے مزید پریشان کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں آپ کو کیسے بتائوں میرے منہ سے الفاظ ہی نہیں نکل رہے۔امام نے پھر انھیں تنگ کرنے کیلئے کہا کہ بہت افسوس ہوا، اس پر آگے سے سرفراز نے تھوڑے تیز لہجے میں کہا کہ ایسا کیا ہوگیا ہے بھائی، جس پر امام اور میزبان سمیت اسٹوڈیو میں بیٹھے شائقین بھی بے ساختہ ہنسنے لگے۔ سرفراز احمد نے امام کو کہا کہ میرا غم تو مٹ گیا، تجھے کس چیز کا افسوس ہورہا ہے، تو امام نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ میرا غم نہیں مٹا اس لیے افسوس کررہا ہوں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات