Live Updates

پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے جاری

متاثرین کیلئے امدادی پیکج پرغور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مشارت کے بعد حتمی اعلان کریں گی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 14 ستمبر 2025 17:05

پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے جاری
لاہور/پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر 2025ء ) پنجاب حکومت نے ملک بھر میں خوفناک مون سون بارشوں اور بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مالی امداد اور بحالی کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے کا عمل جاری ہے، پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سروے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے مختلف ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کر رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سروے میں یہ ادارے سیلاب سے متاثرہ ہونے والے افراد کی مکمل تعداد، گھروں، لائیو سٹاک، انفراسٹراکچر، زرعی اراضی اورزیرکاشت اجناس کو ہونے والے نقصان کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، پنجاب کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج کے حوالے سے غور و خوض جاری ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پارٹی صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد اس کا اعلان کریں گی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت اب تک صوبے میں سیلاب کے باعث متاثرین کو 9 ارب روپے معاوضہ دے چکی ہے جب کہ مجموعی امداد 12 سے 13 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، اس ضمن میں ذرائع صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث سرکاری انفرا سٹرکچر کو 35 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے جب کہ نجی شعبے کے نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات