جسٹس عائشہ ملک کا سکواڈ لاہور کے قریب حادثے کا شکار

سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں

Sajid Ali ساجد علی اتوار 14 ستمبر 2025 16:57

جسٹس عائشہ ملک کا سکواڈ لاہور کے قریب  حادثے کا شکار
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر 2025ء ) سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کا سکواڈ لاہور کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا تب جسٹس عائشہ ملک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں کہ اس دوران راستے میں یہ افسوسناک واقعہ ہوگیا، کالا شاہ کاکو کے قریب جی ٹی روڈ پر سکواڈ میں شامل ایک گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں عمر، عبداللہ اور مبشر شامل ہیں، اس ٹریفک حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں، سپریم کورٹ کی جج کو سکیورٹی کے ہمراہ روانہ کردیا گیا۔