Live Updates

وزیر داخلہ محسن نقوی کو بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کا فون، عید کی مبارکباد دی

پیر 9 جون 2025 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے ٹیلی فون کیا اور وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستانی عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بحرین کے وزیر داخلہ نے وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم آپ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بحرین کے وزیر داخلہ اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے عوام کے لئے نیک خواہشات پر بحرین کے وزیرداخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات