
ح*مودی سرکار کا کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا گھناؤنا کھیل بدستور جاری
uحراستی ہلاکتیں، بے بنیاد گرفتاریاں، اور مظالم معمول بن چکے
پیر 9 جون 2025 16:20
(جاری ہے)
یہ فہرست تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بیروزگاری کی دلدل میں دھکیلنے کا ذریعہ بن چکی ہے۔
مودی سرکار کے حکم پر بغیر کسی عدالتی کارروائی یا شفاف تحقیقات کے بے شمار کشمیریوں کے نام OGW فہرست میں شامل کیے جاتے ہیں، جنہیں اکثر گرفتار کیا جاتا ہے یا ان کی روزگار اور شناخت چھین لی جاتی ہے۔ دی کاروان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف مئی 2025 میں 474 سے زائد بے گناہ کشمیری گرفتار کیے گئے اور 17 افراد کو ماروائے عدالت قتل کیا گیا۔ بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹرز میں شہید کیے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کو دینے سے انکار کیا جبکہ گرفتار کشمیریوں کے خاندانوں کو بھی مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد 50 سے زائد مقدمات قائم کرکے گ* سینکڑوں کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مودی سرکار کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی کو قومی سلامتی کا نام دے رہی ہے اور ریاستی دہشتگردی کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ بین الاقوامی ادارے جھوٹے انکاؤنٹرز اور جعلی مقدمات پر شدید تشویش کا اظہار کر چکے ہیں مگر بھارتی حکومت کی مجرمانہ خاموشی برقرار ہے۔ کشمیری عوام کی مزاحمت کو دبانے کے لیے بھارتی فورسز اور حکومت کا ریاستی دہشتگردی کا گھناؤنا کھیل بدستور جاری ہے، جس سے خطے میں امن و استحکام کو شدید دھچکا پہنچ رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چاند نظر نہیں آیا
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے پینشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کی تیاری
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
-
یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے، ایران
-
امریکا، گزلین میکسویل نے ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.