ری چارج پاکستان پراجیکٹ سے ملک میں ایکو سسٹم کی بحالی میں مدد ملے گی،اقتصادی سروے

پیر 9 جون 2025 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) 77ملین ڈالر سے شروع کئے گئے ری چارج پاکستان پراجیکٹ سے ملک میں ایکو سسٹم کی بحالی میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اقتصادی سروے کے مطابق ری چارج پاکستان پراجیکٹ ستمبر2024 میں 77ملین ڈالرکے بجٹ سے شروع کیا گیا تھا جس کا مقصدموثر ایکو سسٹم کے نفاذ سے فلڈ منیجمنٹ اورمتاثرین سیلاب کی بحالی سمیت آبی وسائل کی پائیدارترقی ہے۔یہ اقدام روزگار کے کئی نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آبی وسائل کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ مزید برآں ری چار ج پاکستان پراجیکٹ سے طویل مدت کےلئے ماحولیاتی استحکام اورایکو ٹور ازم کے شعبہ میں بھی مدد حاصل ہوگی ۔