ڈونلڈ ٹرمپ کی 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی کا فیصلہ نافذالعمل ہو گیا

منگل 10 جون 2025 09:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 12 ملکوں کے شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی کے فیصلے پر عملد رآمد شروع کر دیا گیا۔ العربیہ کے مطابق اس نئی سفری پابندی کا اطلاق جن ممالک پر ہو گا، ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، یمن، افغانستان، میانمار، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹریا اور ہیٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مزید 7 ممالک کے شہریوں پر جزوی پابندیاں عائد کی جائیں گی، جن میں برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیئرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں۔امریکی صدر نے کہاکہ جن ممالک پر سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں، وہاں بڑے پیمانے پر دہشت گرد موجود ہیں، وہ ویزا سے متعلق سکیورٹی میں تعاون نہیں کرتے، مسافروں کی شناخت کی تصدیق کی صلاحیت نہیں رکھتے، ان کے جرائم کا درست ریکارڈ موجود نہیں ہوتا، اور ان کے شہری ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی امریکا میں مقیم رہنے کی بلند شرح رکھتے ہیں۔