
بجٹ میں کسی طبقے کیلئے کوئی ریلیف نہیں، عام آدمی کی زندگی میں آسانی نہیں آنے والی، شبر زیدی
پارلیمنٹ کی حیثیت بجٹ کے معاملے میں ایک دھیلے کی نہیں، آپ آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر مئی 2025ء کی رپورٹ دیکھ لیں وہاں پورا بجٹ دیا ہوا ہے؛ سابق چیئرمین ایف بی آر کی گفتگو
ساجد علی
منگل 10 جون 2025
11:49

(جاری ہے)
ادھر مالی سال 2024/25ء کے اقتصادی سروے سے پتا چلا ہے کہ وفاقی حکومت نے تعلیم اور صحت جیسے بنیادی شعبوں پر مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا ایک فیصد سے بھی کم خرچ کیا، تعلیم کے شعبے پر جی ڈی پی کا صرف 0.8 فیصد صرف ہوا، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 60.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، مردوں کی شرح خواندگی 68 فیصد اور خواتین کی 52.8 فیصد رہی، جس سے دونوں میں 16 فیصد کا نمایاں فرق ظاہر ہوتا ہے، ملک بھر میں اس وقت 269 جامعات موجود ہیں جن میں سے 160 سرکاری اور 109 نجی شعبے میں کام کر رہی ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت اعلیٰ تعلیم پر 61 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، یونیورسٹی سطح پر پی ایچ ڈی فیکلٹی کی شرح 37.97 فیصد رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صحت کے شعبے کی صورتحال مایوس کن رہی، رواں مالی سال صحت کا مجموعی بجٹ 925 ارب روپے رہا جو جی ڈی پی کے ایک فیصد سے بھی کم ہے، ملک میں فی الحال 751 افراد کے لیے ایک ڈاکٹر میسر ہے، تاہم پچھلے ایک سال میں ڈاکٹرز کی تعداد میں 20 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار اور ڈینٹسٹ کی 39 ہزار 88 ہوگئی، ملک میں اس وقت نرسوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار، دائیوں کی 46 ہزار 801 اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 29 ہزار ہے، مجموعی طور پر ملک بھر میں 1,696 ہسپتال اور 5,434 بنیادی صحت مراکز کام کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کا بھی جسمانی ریمانڈ منظور
-
ایم کیو ایم پاکستان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کی حمایت کردی
-
سہیل وڑائچ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے سائبر کرائم ایجنسی کو درخواست دیدی گئی
-
بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
-
ایشین ڈویلپمنٹ بینک ریلوے نظام کی اپ گریڈنگ کیلئے فنڈ زفراہم کریگا
-
احمد شریف چوہدری نے شاید غلط فہمی کی بنیاد پربات کی، سہیل وڑائچ کا ردعمل
-
ملک بھر میں تمام صارفین کیلئے بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری
-
فوج بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، فیلڈ مارشل
-
غزہ میں انسانی ساختہ قحط اخلاقی جرم اور انسانیت کی ناکامی، یو این چیف
-
سلامتی کونسل اور غیرمنصفانہ عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات ضروری، گوتیرش
-
محنت کشوں کی صحت اور روزگار کو بڑھتی گرمی سے خطرہ، رپورٹ
-
گہرے پانیوں میں حیاتیاتی بوقلمونی کے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے مذاکرات شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.