
جلالپور بھٹیاں، تیز رفتار بس کی درخت سے ٹکر، 3 مسافر جاں بحق 18 زخمی
جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے، افسوسناک حادثہ جلالپوربھٹیاں کے قریبی علاقہ میں پیش آیاجہاں موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور سے قابو ہوگئی اور درخت سے جا ٹکرائی، زخمیوں ولاشوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا
فیصل علوی
منگل 10 جون 2025
13:40

(جاری ہے)
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے علاقہ لیہ میں لیہ میںنواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں تھیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاتھا۔حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال فتح پور منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی تھی جنہیں بہتر طبی سہولیات کیلئے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔افسوسناک حادثہ حاصل پور روڈ کٹاریاں چیک پوسٹ کے قریب پیش آیاتھا جہاں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالاتھا۔ حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے۔جاں بحق افراد میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک کمسن بچہ شامل ہے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی تھی۔چند روز قبل بھی موٹروے ایم فائیو پر مویشیوں سے لوڈ ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا تھا۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے تھے۔موٹروے پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے تھا۔موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک میں سوار افراد مویشی منڈی سے واپس گھر جا رہے تھے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر اور طلب پوری کرنے کیلئے کافی ہیں
-
چینی کی برآمد اور درآمد کے دھندے میں حکومت مافیاز کو نواز رہی ہے
-
عراق میں پاکستان کی لکی سیمنٹ فیکٹری پر اسرائیلی ڈرون کا مبینہ حملہ
-
کیا اردن اور سعودی عرب اسرائیل کا دفاع کر رہے ہیں؟
-
عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا، بجٹ بھی اُنہی کی مشاورت سے منظور ہوگا
-
حکومت کا ٹرمپ کو نوبل پرائز کیلئے نامزد کرنا غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے
-
شہید بی بی کا ویژن آج بھی مشعلِ راہ ہے، رہنمائی لے کر جمہوریت مضبوط کریں گے، صدر زرداری
-
سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان( کل) اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریںگے
-
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 26 جون تک ملتوی کر دی گئی
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال کا دورہ
-
حکومت کا ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنا غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
-
آرمی چیف کو وائٹ ہاوس میں ظہرانے پر بلانے کی سب سے زیادہ تکلیف پی ٹی آئی کو ہوئی ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.