Live Updates

پاک بھارت عوام امن چاہتے، نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے‘ بلاول بھٹو

منگل 10 جون 2025 17:59

پاک بھارت عوام امن چاہتے، نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے‘ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں، ہم نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے۔برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کو بریفنگ کے بعد بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں ماضی کی طرف نہیں، ہمارے خطے میں امن سب کے حق میں ہے، امن کیلئے آواز اٹھانے والے ہی کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ بھارت اپنے عوام سمیت خطے کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، امن کا پیغام جیت جائے گا بھارت کا جنگ کا پیغام ہار جائے گا، بھارت سے غیر مشروط اور جامع مذاکرات چاہتے ہیں، مسائل کا حل جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہے، مسئلہ کشمیر اب بھی حل طلب ہے۔برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ مودی سرکار کی پانی بند کرنے کی دھمکی جنگ کے مترادف ہے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں سفارتی وفد نے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات کی، بھارتی فوجی اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گفتگو کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات