Live Updates

کوئٹہ چیمبر آف کامرس نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بجٹ قراد دیدیا

منگل 10 جون 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) کو ئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے چیئرمین محمد ایوب مریانی نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ، وزیر اعظم پاکستان اور و زیر خزانہ مبارک باد کے مستحق ہیں ، شدید معاشی بحران میں متوان بجٹ پیش کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی بجٹ کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں نے وفاقی بجٹ 2025۔26 ٹیلی ویژن پر براہ راست دیکھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع چیمبر آف کامرس کے دیگر عہد ار ران سینئر نائب صدر حاجی اخترمحمد کاکڑ ،نائب صدر میروائس کاکڑ،نصیر بڑیچ ،صلالدین خلجی اور آغاگل سمیت دیگر موجود تھے ۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے چیئرمین محمد ایوب مریانی کہا کہ ان معاشی حالات میں اس طرح کا بہترین بجٹ پیش کرنے پر و زیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سر کاری ملازمین تنخواہوں میں اضا فے کو سرا ہتے ہیں۔ جی ڈی پی چار اعشاریہ سات پر لیکر آنے سے ملک میں مزید ترقی اور خوشحالی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اضافی ٹیکس ختم کرنے سے کاروبار پر مثبت اثرار مرتب ہونگے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات