شونڑ ہائیڈل پراجیکٹ کی کنسلٹنسی میں خفیہ ڈیلز اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے ایک روزنامہ میں شائع ہونے والی خبر خلاف حقائق اور مفروضوں پر مبنی ہے، ترجمان پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن

منگل 10 جون 2025 21:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) ترجمان پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے 48 میگاواٹ شونٹر ہائیڈل پراجیکٹ کی کنسلٹنسی میں خفیہ ڈیلز اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے ایک روزنامے میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے خلاف حقائق اور مفروضوں پر مبنی قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ روز نامہ سٹیٹ ویوز اسلام آباد مظفر آباد میں شائع شدہ خبر مورخہ 08 جون 2025ء کے تحت 48 میگاواٹ شونٹر ہائیڈل پراجیکٹ کی کنسلٹنسی میں خفیہ ڈیلز اور بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے جو کہ خلاف حقائق اور مفروضوں پر مبنی ہے، 48 میگاواٹ شونٹر ہائیڈل پراجیکٹ کی کنسلٹنسی کے ٹینڈر ز کا کام تاحال زیر کار ہے، ابھی تک کسی بھی کنسلٹنٹ کو کام الاٹ نہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں بمطابق ریکارڈ وضاحت محکمانہ موقف یہ ہے کہ پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر انتظام 48 میگاواٹ شونٹر اور 2 میگاواٹ جاگراں فیز IV ہائیڈل پر اجیکٹس کی کنسلٹینسی کا کام تحت قواعد پاکستان انجینئر نگ کونسل اے جے کے پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، (PPRA )اور بالخصوص ڈونر ایجنسی سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں تحت ضابطہ قومی و بین الاقوامی اخبارات (روزنامہ ڈان لاہور، دی نیوز اسلام آباد، روزنامہ جنگ و نوائے وقت) کے علاوہ AJK PPRA کی ویب سائیٹ پر بروئے اشتہار نمبر 5755-5754 مورخہ 31 جنوری 2025 ء کوحکومتی ہدایات کی تعمیل میں جملہ اشتہارات محکمہ اطلاعات کے ذریعے مشتہر کروائے گئے۔

بالا ہر دو پراجیکٹس کے اشتہارات مورخہ 31 جنوری 2025کو شائع ہوئے جبکہ زیر بحث اخباری خبر میں یہ تاریخ مورخہ 19 فروری 2025 درج کی گئی ہے جو کہ درست نہ ہے ۔ بمطابق ریکارڈ تکنیکی تجاویز برائے پری کوالیفکیشن ڈاکومنٹ کی منظور ی کیلئے ٹیکنیکل پرپوزل مورخہ 14 مارچ 2025 مقر رکی گئی۔ بعد ازاں مختلف معروف کنسلٹنٹس نے تحریری طور پر جمع کروائے جانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے استدعا کی، جس کیلئے باضابطہ طور پر ڈونر ایجنسی SFD کی رضا مندی کے بعد Technical Proposals کی Submission کی تاریخ 07اپریل 2025 متعین کی گئی۔

مقررہ تاریخ تک شونٹر اور جاگراں۔IV پراجیکٹ کیلئے بالترتیب 22 اور 21 معروف نیشنل و انٹرنیشنل کنسلٹنگ فرمز کے حق میں تحت ضابطہ Pre-Qualification Documents جاری کیے گئے۔ یہاں پر یہ بھی تحریر کرنا ضروری ہے کہ PQD پاکستان انجینئر نگ کونسل کے Standard Format کے علاوہ ڈونر ایجنسی SFD سے با ضابطہ طور پر منظور شدہ ہیں۔ PQD ڈاکومنٹس جملہ فرما کنسلٹنس کو Hard & Soft شکل میں فراہم کئے گئے، جن میں جملہ شرائط واضح طور پر درج تھیں۔

اسطرح اخباری خبر میں یہ دعویٰ کرنا کہ ٹینڈرز میں شامل کئی شرائط کو خفیہ رکھا گیا تا کہ ایک مخصوص کمپنی کو فائدہ دیا جا سکے قطعی طور پر غلط اور مغائر حقائق ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈونر ایجنسی (SFD) کی جانب سے Pre-Qualification ڈاکومنٹ میں یہ اہم شرط عائد کی گئی تھی کہ کنسلٹنٹس کے Joint Venture میں سعودی کنسلٹنسی فرم کو شامل کیا جائے، اسطرح اس پر اسیس / شرائط کو کسی طور پر بھی خفیہ رکھا نہیں جاسکتا تھا۔

علاوہ از مقررہ تاریخ مورخہ 07 اپریل 2025ء تک شونٹر اور جا گراں۔IV پراجیکٹس کیلئے بالترتیب 07 اور 04 کنسلٹنٹس نے اپنے اپنے JVs کیسا تھ Technical Proposals جمع کروا ئیں،جن کی باقاعدہ Technical Evaluation کے بعد ہر دور پراجیکٹس کے لیے جملہ کنسٹلٹنس کو پری کوالیفائی کیا گیا ۔ جس کا نتیجہ تحت قواعد اے جے کے PPRA کی ویب سائیٹ پر Publish کیاگیا اور مطابقاً ڈونر ایجنسی SFD اور اکنامک افیئرز ڈویژن حکومت پاکستان کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔

اسی تسلسل میں مورخہ 23 اپریل 2025ء کو جملہ پری کوالیفائیڈ کنسٹلٹنٹس کو ( Request For proposal) RFP ڈاکومنٹس جاری کیے گئے ۔ یاد رہے کہ RFPڈاکومنٹس بھی باضابطہ ڈونر ایجنسی SFDسے منظور شدہ اور گائیڈ لائنز کے مطابق ہیں ۔ Technical & Financial Proposals جمع کروانے کی آخری تاریخ (بعد از توسیع) مورخہ 22 مئی 2025 مقرر کی گئی۔ مورخہ 06 مئی 2025 ء کو دفتر PDO میں Pre-Bid میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ میٹنگ میں جملہ Consultants کی Queries/Observations کو Address کیا گیا۔ میٹنگ کی روائیداد جاری شدہ ہے، جو کہ بوقت ضرورت ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ اسطرح اخبار کا یہ موقف اور یہ تاثر دینا کہ پری بڈ میٹنگ میں فراہم کردہ معلومات نا مکمل اور گمراہ کن تھیں اور جس کمپنی کو کامیاب قرار دیا گیا، وہ پری بڈ میٹنگ کے منٹس میں کہیں درج نہیں، قطعی طور پر غلط اور مغائر حقائق ہے۔

در حقیقت تا حال کسی بھی کنسلٹنٹ کو حتمی طور پر منتخب کیا ہی نہیں گیا ہے۔ شونٹر پراجیکٹ کیلئے ابھی تک کسی بھی کنسلٹنٹ کی حتمی سلیکشن نہیں ہوئی ہے، جو کہ PPRA قانون پر عملدر آمد کرنے اور تحت ضابطہ ڈونر ایجنسی کی Vetting /منظوری کے بعد عمل میں لائی جائیگی۔ محکمہ PDO کے آفیسران کی ملی بھگت کا الزام قطعی طور پر غلط اور گمراہ کن ہے، جہاں تک اس پراسیس کی شفافیت کا تعلق ہے، PDO کسی بھی مرحلہ پر اور کسی بھی فورم پر جملہ ریکارڈ پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔