Live Updates

پی سی بی نے بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز کو این او سی دے دیئے

بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلیے این او سی جاری کیا گیا

بدھ 11 جون 2025 12:10

پی سی بی نے بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز کو این او سی دے دیئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو این او سی دے دیئے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کیلئے این او سی جاری ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلئے یکم ستمبر تک، حسن علی کو واروکشائر کاؤنٹی کیلئے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کاشف علی کو کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کیلیے، محمد عباس کو 2 جولائی، خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کے لیے این او سی ملا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق محمد نواز کو گیانا سپر لیگ، سی پی ایل، خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ، محمد حسان خان کو سی پی ایل جبکہ حارث رؤف کو میجر لیگ کرکٹ کیلیے این او سی دیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات