
ثناء یوسف نے ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ ایک ڈرامے میں بھی کام کیا تھا
مقتولہ ثنا یوسف کی ویڈیوز دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ اس چھوٹی سی بچی میں ایک اداکارہ بھی چھپی ہوئی ہے، ڈرامہ “وہ ضدی سی “کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جن میں چائلڈ سٹار عینا آصف کے ساتھ ثنا یوسف بھی چند مناظر میں نظرآئیں
فیصل علوی
بدھ 11 جون 2025
11:51

(جاری ہے)
17 سالہ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھیں۔
ان کی زیادہ تر ویڈیوز میں سادگی، برجستگی، مزاح اور عمومی مسائل پر گفتگو ہوا کرتی تھی۔ثنا ءیوسف اپنی ویڈیوز میں ہر وقت ہنستی مسکراتی نظر آتی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی سادگی کی وجہ سے بھی کافی مقبول تھیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت میں پیر کو معروف ٹک ٹاکر ثناءیوسف کو اسکے گھر واقع جی 13میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتولہ کو دو گولیاں لگی تھیں۔پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں آئے مہمان نے ہی گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کے علاقے میں پیش آیا تھاجہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر ٹاک ٹاکر پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔بعدازاںٹک ٹاکر ثناءیوسف کے قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم کا تعلق پنجاب سے تھا جسے پولیس نے رات گئے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی تھی ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا تھا۔ پولیس ذرائع کامزید کہنا تھا کہ ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیاتھا ملزم کو فیصل آباد سے حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کاکہنا تھا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ورثا سے شناخت کے بعد دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعدازاں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات کے تفتیش میں اہم انکشافات کئے تھے۔ ملزم نے قتل کی وجوہات بھی بتا دیں تھیں۔ ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ثناء یوسف کو قتل کرنے کی تمام تفصیلات بتا ئی تھیں۔ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ مجھے اس بات کا رنج تھا کہ وہ مجھ سے نہیں ملی اسی دکھ میں میں نے اسے مار دیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ2 جون کوٹک ٹاکرثناءیوسف کی سالگرہ کے موقع پرملزم عمر حیات تحائف اور کیک لے کر پہنچا تھا مگر ثناءنے اسے ملنے سے صاف انکار کر دیاتھا۔ملزم سے ہونے والی تحقیقات کے مطابق عمر حیات فیصل آباد سے کرائے پر لی گئی فارچونر گاڑی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا تھا وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ثناءیوسف سے ملنے اسلام آباد آیا تھا تاہم مقتولہ ثناء یوسف نے دونوں بار ملاقات سے انکار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عمر حیات نے گاڑی کا کرایہ بھی ادا نہیں کیاتھا جس پر رینٹ اے کار کے مالک نے ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس کارروائی کے دوران پیسے وصول کرنے کیلئے خود سامنے آ کر دعویٰ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قتل کے بعد عمر حیات جائے واردات سے فرار ہوگیا اس نے پہلے بائیک رائیڈ بک کی پھر راستے میں اتر کر ایک ٹیکسی کے ذریعے اسلام آباد کے لاری اڈے پہنچاجہاں سے وہ فیصل آباد روانہ ہو گیاتھا۔ پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ موبائل ڈیٹا، گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد بھی حاصل کئے جا رہے ہیں تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت پہلے خوف کی فضا بناتی ہے پھرکہتی دیکھیں کوئی احتجاج نہیں کرسکے
-
سندھ کے 50 سے زائد مقامات پر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج، دو سو سے زائد کارکن گرفتار
-
9 مئی کوزرتاج گل پر میرے گھر کوآگ لگانے کا کوئی الزام نہیں ہے
-
پاکستان: گولہ پھٹنے سے 5 بچوں کی ہلاکت پر یونیسف کا اظہار افسوس
-
آوازا کانفرنس: ملکوں کی قسمت جغرافیے کی پابند نہیں ہونی چاہیے، گوتیرش
-
پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کو زبردستی بے دخل نہ کرنے کا مطالبہ
-
اگرآج پی ٹی آئی احتجاج میں اڈیالہ جیل میں کوئی نقصان ہوجاتاتو لیڈرشپ ملزم نہ ٹھہرائی جاتی؟
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
-
سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان کی ملاقات
-
پنجاب حکومت کا تمام سڑکوں پر اے آئی ٹریفک مینجمنٹ سسٹم 90 روز کے اندر نافذ کرنے کا فیصلہ
-
پنجاب کابینہ نے مرحوم سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
-
یمنی ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 56 افراد ہلاک، 132 لاپتہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.