Live Updates

غزہ میں اسرائیلی حملے، امدادی مرکز پر فائرنگ سے 37 فلسطینی شہید

اسرائیلی ڈرونز نے امداد کے حصول کے لیے جمع عوام پر فائرنگ کی،عینی شاہدین

بدھ 11 جون 2025 15:51

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری حملوں میں اب تک 37 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طبی ذرائع نے بتایاکہ ان میں سے 19 افراد اس وقت شہید ہوئے جب وہ غزہ شہر کے جنوب میں نیٹزاریم کوریڈور کے قریب ایک اسرائیل کی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر جمع تھے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے امداد کے حصول کے لیے جمع عوام پر فائرنگ کی، جس سے موقع پر ہی کئی افراد جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

مزید 12 افراد شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے۔خان یونس میں ایک بے گھر خاندان کے خیمے پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دیر البلح میں گھروں اور ریڈ کریسنٹ کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے مزید تین فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی ڈرونز نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں پر سموک بم بھی گرائے۔غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک تقریبا 54,900 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ بین الاقوامی امدادی ادارے خبردار کر چکے ہیں کہ غزہ کی محصور آبادی شدید قحط، نقل مکانی اور بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کر رہی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات