Live Updates

جموں کے سرحدی علاقوں میں وی ڈی جیز کو جنگی بنیادوں پر تربیت دی جارہی ہے

بی ایس ایف کی ٹیموں نے جموں کے ارنیہ اور گدکھل سیکٹروںمیں بھی وی ڈی جیز کو اسی طرح کی تربیت دی ہے

بدھ 11 جون 2025 16:20

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)نے سانبہ سمیت جموں کے سرحدی اضلاع میں نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈزکے لیے جو آزادی پسند مسلمان شہریوں کو قتل کرنے میںملوث ہے، ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری کے علاقوں میں جنگی پیمانے پر جاری تربیتی پروگرام میں آزادی پسندوں کی شناخت اور انہیں ختم کرنے پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے جس طرح ماضی میں نام نہاد دیہی دفاعی کمیٹیاں کرتی رہی ہیں۔

بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ بی ایس ایف کی ٹیموں نے جموں کے ارنیہ اور گدکھل سیکٹروںمیں بھی وی ڈی جیز کو اسی طرح کی تربیت دی ہے۔عہدیدارنے بتایا کہ وی ڈی جیزکو آتشیں اسلحے چلانے اور نگرانی کے طریقہ کار کی ضروری تربیت دی گئی۔واضح رہے وی ڈی جیز میں شامل زیادہ تر افراد آر ایس ایس جیسی ہندوتوا تنظیموں کے کارکن ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات