Live Updates

کینیڈا نے پاکستانی نژاد شہری کو دہشتگردی کے الزام میں امریکہ کے حوالے کردیا

شاہ زیب خان نے مبینہ طور پر بروکلین میں ایک یہودی مرکز میں داعش کی حمایت میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا؛ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کیش پٹیل کا بیان

Sajid Ali ساجد علی بدھ 11 جون 2025 16:01

کینیڈا نے پاکستانی نژاد شہری کو دہشتگردی کے الزام میں امریکہ کے حوالے ..
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء ) کینیڈا نے پاکستانی نژاد شہری شاہ زیب خان کو دہشت گردی کے الزام میں امریکہ کے حوالے کر دیا۔ بی بی سی اوردو کے مطابق پاکستانی شہری شاہ زیب خان کو مبینہ طور پر دہشت گردی کے الزام میں کینیڈا سے ملک بدر کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا ہے، اس حوالے سے امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹرکیش پٹیل نے بتایا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی شہری محمد شاہ زیب خان کو شدت پسند تنظیم داعش (ISIS) کو مدد فراہم کرنے اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا۔

انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ گذشتہ سال شاہ زیب خان نے مبینہ طور پر کینیڈا سے نیویارک کا سفر کرنے اور بروکلین میں ایک یہودی مرکز میں داعش کی حمایت میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، شاہ زیب خان نے مبینہ طور پر 7 اکتوبر 2024ء کو اسرائیل میں حماس کے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر اس حملے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم ایف بی آئی کی ٹیموں اور ہمارے پارٹنرز نے ان منصوبوں کو بے نقاب کردیا۔

(جاری ہے)

کیش پٹیل کا کہنا ہے کہ شاہ زیب خان کو کینیڈا کے حکام نے چار ستمبر 2024ء کو گرفتار کر لیا تھا اور اب وہ امریکہ پہنچ چکا ہے جہاں وہ امریکی عدالتوں کا سامنا کرے گا، یہ کیس دہشت گردی کے مسلسل خطرے کی یاد دہانی کرتا ہے جو دنیا کے ہر کونے کو درپیش ہے، یہودیوں کے خلاف خطرات میں پریشان کن اضافے سے متعلق ایف بی آئی چوکس رہے گا اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔                                              
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات