Live Updates

حکومت نے لوگوں کی امیدوں سے بہتر نتائج حاصل کیے،ہارون اختر خان

بدھ 11 جون 2025 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک سال لوگوں کی امیدوں سے بہتر نتائج حاصل کیے، یہ آئی ایم ایف اور تمام ریٹنگ ایجنسیز کا بھی کہنا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈیڑھ سال پہلے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بری حالت تھی، حالت نے بتادیا کہ آئی ایم ایف میں جانا کیوں ضروری تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں اور افراط زر کم ہونے سے انڈسٹری کو فائدہ ہوا، نئی ٹیرف پالیسی میں خام مال پر ڈیوٹیز کم کی گئی ہیں۔ہارون اختر خان کے مطابق اس وقت بجٹ خسارے کی پوزیشن بھی لوگوں کی امیدوں سے بہت بہتر ہے، بجٹ خسارہ 8 سی9 فیصد ہوتا ہے، اس سال ہم 5?6 فیصد کی توقع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گروتھ کو آہستہ آہستہ بڑھائیں گے، سپر ٹیکس غیر ضروری تھا، اسے مجبوری کے تحت لگایا گیا تھا۔ ہمارے زرمبادلہ ذخائر ایکسپورٹ سے بڑھیں گے، ایکسپورٹرز کو سہولتیں دینی ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات