
لاہور اور کراچی ریلوے سٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب شروع
25 جون کو لاہور ریلوے سٹیشن پر برقی سیڑھیوں کو آپریشنل کر دیا جائے گا‘ حنیف عباسی
بدھ 11 جون 2025 19:27

(جاری ہے)
ان مشکلات کو حل کرنے کے لیے ریلوے انتظامیہ نے برقی سیڑھیوں کا انتظام کیا ہے جس کا کام مکمل ہوتے ہی رواں ماہ ہی ان برقی سیڑھیوں کو مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا، مسافر بڑی آسانی کے ساتھ ان برقی سیڑھیوں کے ذریعے اپنی متعلقہ ٹرینوں میں سوار ہو کر آ اور جا سکیں گے۔
سب سے زیادہ فائدہ جہاں مسافروں کو ہے وہیں ریلوے اسٹیشن پر دو وقت کی روٹی کمانے والے سیکڑوں قلیوں کو بھی فائدہ ہوگا جو بھاری بھرکم سامان کے ساتھ سیڑھیاں چڑھتے اور اترتے تھے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ برقی سیڑھیاں لاہور کے بعد کراچی پھر ملتان اس کے بعد راولپنڈی پشاور سمیت دیگر ریلوے اسٹیشن پر بھی لگائی جائیں گی، ان برقی سیڑھیوں پر مجموعی طور پر بارہ کروڑ روپے لاگت آئے گی، لاہور کے بعد کراچی ریلوے اسٹیشن پر یہ کام رواں ماہ ہی شروع کر دیا جائے گا تاکہ مسافروں کو سہولیات فراہم ہو سکے۔اس کے علاوہ مسافروں کو بیٹھنے کے لیے آرام دہ ویٹنگ ایریا کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے تاکہ جن کی ٹرینیں لیٹ ہو جاتی ہیں یا جن کو لینے کے لیے عزیز و اقارب آتے ہیں وہ آرام سے انتظار گاہ میں انتظار کر سکیں۔ریلوے مسافروں نے برقی سیڑھیوں کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا، ریلوے میں اور بھی بہت ساری سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ریل کی بوگیوں کی صفائی سے لے کر جہاں آرام گاہ ہے وہاں پر بھی صفائی سے لے کر واش روم تک کو بھی صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 25 جون کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر نصب کی جانے والی برقی سیڑھیوں کو آپریشنل کر دیا جائے گا جس سے لاکھوں مسافروں کو سہولیات میسر ائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.