ایران میں داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی

بدھ 11 جون 2025 19:41

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)ایران میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی، مغربی ایران میں پاسدارن انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی تھی، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔محمد پاکپور نے کہا کہ جنگجوؤں کے ساتھیوں نے خودکش دھماکے کرکے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا، سپریم کورٹ کی سزا کی توثیق کرنے پر 9 ملزمان کو پھانسی دے دی گئی۔