Live Updates

قصور ،این او سی کے بغیر پیٹرول پمپ والوں کو تین لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

بدھ 11 جون 2025 21:15

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او محمد عیسی خان سکھیرا،ونگ کمانڈر ہادی، اے ڈی سی جی،اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ای لیسکواور ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔سول ڈیفنس نے غیر قانونی پٹرول پمپس،منی پٹرول پمپس، ایل پی جی ری فلنگ اسٹیشنز کی،۔

رپورٹ پیش کی۔جس پر ڈی سی نے ایک سول ڈیفنس، اے سی اور پولیس پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی ہے جو ایل پی جی ری فلنگ اور یہ منی پٹرول پمپس کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرے گی۔ ڈی سی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ری فلنگ ایک جرم ہے جس کی کوئی معافی نہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں اربن ایریاز میں ری فلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ این او سی کے بغیر پیٹرول پمپ والوں کو تین لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا اور جن کی گیج خراب ہے ان کو 10 ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ شہر سمیت ضلع بھر میں  تجاوزات کے مکمل خاتمہ کی رفتار کو مزید تیز کریں۔ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمیٹیز اور سیکریٹری آر ٹی اے کو ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مل کر آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کی۔

مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور نان رجسٹرڈ مدارس کو جلد از جلد رجسٹر کروانے کی بھی ہدایت جاری کی۔ایس ای لیسکو نے بجلی چوری،ریکوری اور بجلی کی چوری کی رپورٹ پیش کی جس پر ڈی سی نے بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کرنے اور ایف آئی آرز درج کر کے بحوالہ پولیس کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کے تمام ہسپتالوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس کے آخر میں پی ڈی ایم اے کے نمائندہ نے فلڈ انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی پی او محمد عیسی خان نے اس موقع پر کہا کہ دشمن بھارت کی طرف سے پانی اچانک چھوڑنے کا اندیشہ ہے جس کی روک تھام کے لیے ہمیں بھرپور تیاری کی ضرورت ہے۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات