Live Updates

وفاقی بجٹ 2025-26 کو مشکل ترین معاشی حالات میں ایک متوازن بجٹ ہے ، شیخ آفتاب احمد

بدھ 11 جون 2025 21:54

وفاقی بجٹ 2025-26 کو مشکل ترین معاشی حالات میں ایک متوازن بجٹ ہے ، شیخ آفتاب ..
ٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) رکن قومی اسمبلی و ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے موجودہ وفاقی بجٹ 2025-26 کو مشکل ترین معاشی حالات میں ایک متوازن بجٹ قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے محدود وسائل اور بڑھتے ہوئے داخلی و خارجی چیلنجز کے باوجود ایک ایسا مالی خاکہ پیش کیا ہے جو نہ صرف معاشی استحکام کی طرف پیش رفت ہے بلکہ عام آدمی کو ریلیف دینے کی سنجیدہ کوشش بھی ہے، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بعض اقدامات انتہائی مثبت اور قابل تحسین ہیں جبکہ کچھ شعبوں میں بہتری کی گنجائش بھی موجود ہے، خصوصاً سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کو مزید مو ثر بنانے کے لیے وہ پارلیمنٹ میں واضح تجاویز پیش کریں گے، شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جب بھی وطن عزیز کسی بڑے بحران کا شکار ہوا، شریف خاندان نے ہمیشہ آگے بڑھ کر ملک کو سنبھالا، آج بھی جب پاکستان معاشی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ رہنمائی اور اپنی شبانہ روز محنت سے نہ صرف ملک کو بحران سے نکالا بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک مضبوط، خود کفیل اور خوشحال ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا، انہوں نے گزشتہ ماہ بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی یکجہتی اور تدبر کی بدولت دشمن کو منہ کی کھانی پڑی، انہوں نے یاد دلایا کہ میاں نواز شریف نے ہی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا اور آج دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا، انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف اور نیول چیف کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف دفاعی طور پر مضبوط ہے بلکہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اٹک کی مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کو جرائم پر قابو پانے اور امن و امان کے قیام میں شاندار کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی جانب سے تعمیر و ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا، غزہ کی ابتر صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے، انہوں نے دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو رکوانے کے لیے فوری اور مو ثر اقدامات کریں، انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی غفلت کی نیند سے بیدار ہو اور مظلوموں کی آواز بنے اب ظلم کا یہ بازار ہر حال میں بند ہونا چاہیے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات