Live Updates

بھارت،منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری، جھڑپوں میں پولیس اہلکار زخمی

بدھ 11 جون 2025 21:54

امپھال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، وادی امپھال میں مظاہرین حکومتی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیرسڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرین گرفتار ر ارم بائی ٹینگول کے رہنما کنن سنگھ اور دیگر چار افراد کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

امپھال کے مشرقی ضلع کے علاقے خرائی لاملونگ میں مظاہرین اورفورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ پولیس نے تصدیق کی کہ مظاہرین نے کم از کم ایک گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔مظاہرین نے تھوبل اور کاکچنگ اضلاع میں ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں۔امپھال کے مغربی ضلع کے علاقے تیرا میں بھی اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب مسلح افراد نے بھارتی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

پولیس اورپیراملٹری فورسز کے اہلکار حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں پہنچ گئے لیکن مظاہرین نے فورسزکی تلاشی کی کارروائی ناکام بنادی۔ضلع بشنو پور کے علاقے نمبول میں بھی مظاہرین کے ساتھ تصادم کے دوران کم از کم دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات