جیکب آباد کے ڈی سی چوک ،جمنازیم ہال اور کبوتر گھر کی تزئن و آرائش پر 2کروڑ لاکھ ہزار کے اخراجات ،محکمہ بلڈنگز کے ایکسین کی الریاض کمپنی پر نوازشات

بدھ 11 جون 2025 21:58

ٰجیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)جیکب آباد کے ڈی سی چوک ،جمنازیم ہال اور کبوتر گھر کی تزئن و آرائش پر 2کروڑ لاکھ ہزار کے اخراجات ،محکمہ بلڈنگز کے ایکسین کی الریاض کمپنی پر نوازشات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈی سی چوک ،جمنازیم ہال اور کبوتر گھر کی تزئین و آرائش پر گزشتہ مالی سال 2کروڑ 35لاکھ 97ہزار سے زائد خرچ کئے گئے ایکسین بلڈنگز کی جانب سے مذکورہ ٹھیکہ الریاض کمپنی کو دیکر نوازا گیا جس میں ٹھیکیدار کے جمنازیم ہال کے ناقص کام کی بیڈ منٹن کھیلنے والوں نے شکایات کیں ڈی سی چوک پر چبوترتعمیرکرکے لوہے کی گرل لگاکر خانہ پوری کی گئی اور کبوتر گھر کی طرف ٹف پیور کی تنصیب کرکے کروڑوں روپے ہڑپ لئے گئے کبوتر گھر جو کہ تاریخی ورثہ ہے کہ نام سے ہونے والی کروڑوں کی کرپشن پر شہر کے سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ سے نوٹس لیکر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔