Live Updates

وزیر مملکت طلال چوہدری کا دورہ سپین ، ہسپانوی وزیر داخلہ فرناندو گرانڈے مارلاسکا سے ملاقات، باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 11 جون 2025 20:00

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سپین کے وزیر داخلہ فرناندو گرانڈے مارلاسکا سے سپین میں ملاقات کی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پولیس تعاون، مائیگریشن اور انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ طلال چوہدری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فرناندو گرانڈے مارلاسکا کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ دریں اثناء وزیر مملکت طلال چوہدری نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سپین کے وزیر داخلہ فرناندو گرانڈے مارلاسکا سے ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات