Live Updates

سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، شازیہ مری

مہنگی بجلی سے نجات کا واحد زریعہ سولر پینلز تھا جس کو بھی عوام سے دور کردیا گیا ہے، تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ بھی موجودہ مہنگائی میں ناکافی ہے، بیان

بدھ 11 جون 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ سولر پینلز پر 18فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، مہنگی بجلی سے نجات کا واحد زریعہ سولر پینلز تھا جس کو بھی عوام سے دور کردیا گیا ہے، تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ بھی موجودہ مہنگائی میں ناکافی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ حیدرآباد اور کراچی موٹروے 400 ارب منصوبے پر صرف 15ارب روپے رکھ کر مذاق کیا گیا، مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافی ٹیکس سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات